اامریکہ میں چینی اشیا پر نئے ٹیرف کا نفاذ یکم ستمبر سے ہوگا۔ اس سلسلے میں انہوں نے ٹویٹ میں کہا کہ ہمارے نمائندے ابھی چین سے واپس آئے ہیں، جہاں انہوں نے مستقبل میں تجارتی سرگرمیوں کے تعلق سے ایک بات چیت کی تھی، ہم نے سوچا تھا کہ ہم نے چین کےساتھ ڈیل کر لیا ہے۔ لیکن چونکانے والی بات یہ رہی کے دستخط کرنے سے قبل پھر سے بات چیت کرنے کا فیصلہ کیا'۔
امریکی صدر نے لکھا' بات چیت جاری ہے اور بات چیت کے دوران امریکہ یکم ستمبر سے 300 ارب ڈالر کی کی چینی اشیا پر 10 فیصد کا ایک چھوٹا اضافی ڈیوٹی نافذ کرے گا'۔