اردو

urdu

ETV Bharat / business

آسٹریلیائی صنعتوں کے لیے بھارت میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع: پیوش - fdi news in urdu

مرکزی وزیر پیوش گوئل نے کہا کہ ایف ڈی آئی پالیسی کو مسلسل آسان بنایا جارہا ہے جس سے غیرملکی سرمایہ کاروں کو زیادہ سے زیادہ تعاون فراہم کیا جاسکے۔

Tremendous scope for Australian investments in India: Piyush Goyal
Tremendous scope for Australian investments in India: Piyush Goyal

By

Published : Dec 18, 2020, 7:54 PM IST

نئی دہلی: صنعت و تجارت کے مرکزی وزیر پیوش گوئل نے آسٹریلیائی صنعتوں سے بھارت میں سرمایہ کاری کرنے کی اپیل کرتے ہوئے جمعہ کو کہاکہ براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری (ایف ڈی آئی) کے عمل کو آسان بنایا گیا ہے اور نئے صنعتی شعبوں کو غیرملکی سرمایہ کے لیے مکمل طورپر کھولا گیا ہے۔

مسٹر گوئل نے کنفیڈریشن آف انڈین انڈسٹری کے ایک پروگرام میں 'بھارت۔ آسٹریلیا ایکونوک اسٹریٹجی رپورٹ' جاری کرتے ہوئے کہاکہ زراعت شعبہ میں وسیع پیمانہ پر سرمایہ کی ضرورت ہے اور حکومت اس کی حوصلہ افزائی کررہی ہے۔ اس سے فوڈ پروسیسنگ صنعت کو فروغ حاصل ہوگا اور زرعی پیداوار کی قدر میں اضافہ ہوسکے گا۔

مرکزی وزیر نے کہا کہ ایف ڈی آئی پالیسی کو مسلسل آسان بنایا جارہا ہے جس سے غیرملکی سرمایہ کاروں کو زیادہ سے زیادہ تعاون فراہم کیا جاسکے۔ انہوں نے کہاکہ خلا، نیوکلائی توانائی اور دفاعی مصنوعات ایسے شعبے ہیں جہاں دونوں ممالک کے آپسی مفادات کے لیے کام کیا جاسکتا ہے۔ دفاع، کھیل، کپڑا، ڈیزائننگ، ڈیجیٹل گیمنگ، اینی میشن، واٹر منیجمنٹ، تجارتی جہاز کی تیاری، تعلیم اور تجارت کے شعبہ میں دونوں ممالک آپسی تعاون کو فروغ دے سکتے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details