وزارت نے ایک مسودہ نوٹیفکیشن نوٹیفائیڈ کیا ہے، جس میں آٹوموٹیوفیول کے طور پر ہائیڈروجن سے بھرپور سی این جی کی شمولیت کے لیے مورخہ 22 جولائی 2020 کو جی ایس آر 461 (ای) کے ذریعے سینٹرل موٹر وہیکلز رولز(ضابطہ1979) میں ترمیم کے لیے عوام اور سبھی شراکت داروں سے رائے اور تجاویز طلب کی ہیں۔
ایچ۔ سی این جی کو آٹوموٹیو فیول بنانے سے متعلق تجاویز طلب - ایچ-سی این جی کو شامل کرنے سے متعلق عوام سے تجاویز طلب
نئی دہلی: سڑک، ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت نے آٹوموٹیوفیول کے طور پر ایچ-سی این جی کو شامل کرنے سے متعلق عوام سے تجاویز طلب کی ہیں۔
Govt invites suggestions for inclusion of hydrogen-CNG as automative fuel
ملک میں آٹو موبائلس کے لیے آلودگی سے پاک ایندھنوں کے فروغ کے لیے وزارت کی طرف سے یہ ایک اور قدم ہے۔ اس سلسلے میں تجاویز اور رائے سڑک، ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت، ٹرانسپورٹ بھون، پارلیمنٹ اسٹریٹ، نئی دلی، 110001 کے جوائنٹ سکریٹری (ایم وی ایل) نوٹیفکیشن کی تاریخ سے 30 دن کے اندر ای-میل jspb-morth@gov.in پر بھیجے جاسکتے ہیں۔