ریزرو بینک آف انڈیا (آر بی آئی) کے گورنر شکتی کانت داس نے ہفتے کے روز کہا کہ شرح کٹ کا فائدہ سیدھے طور پر دیکھنے کو ملے گا، آئی بی آئی نے اس قبل متعدد بار ریپو ریٹ میں کٹوی کی تھی لیکن بینک کی جانب سے صارفین کو اب تک اس کا فائدہ نہیں مل پارہا تھا، لیکن اب بینک اس پر عمل کررہی ہے جس کے مثبت نتائج دیکھنے کو مل سکتے ہیں'۔
انہوں نے افراط زر کی تازہ ترین شرح 7.59 فیصد کے بارے میں کسی بھی خدشے کو دور کرتے ہوئے کہا کہ یہ شرح بڑے پیمانے پر آر بی آئی کے اپنے اندازوں کے مطابق ہے۔
مرکزی وزیر خزانہ کے بجٹ کے بعد تجاویز پر روایتی تبادلہ خیال کے بعد میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے داس نے کہا کہ آر بی آئی نے مالی برس 2021 کے لیے مجموعی گھریلو پیداوار (جی ڈی پی) کی شرح نمو 6 فیصد پر برقرار رہنے کے امکانات ظاہر کیے ہیں۔