صارفین کے مفادات کی حفاظت کے لیے 'بھارتی دور سنچار ریگولیٹر اتھاریٹی' یعنی ٹرائی' نے کیبل اور نشریاتی خدمات' کے لیے نیا ریگولیٹری خاکہ پیش کیا ہے۔ اس خاکے کے تحت کیبل ٹی وی صارفین کم پیسوں میں زیادہ چینلز دیکھ سکیں گے۔
خاص بات یہ ہے کہ ریگولیٹر نے صارفین کے ذریعہ سبھی 'فری ٹو ایئر' چینلز کے لیے دیے جانے والے ماہانہ فیص 160 روپے طے کردی ہے۔
ٹرائی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ٹی وی والے گھر یعنی جہاں ایک سے زیادہ ٹی وی کنیکشن ایک شخص کے نام پر ہے وہاں دوسرے اور مزید ٹی وی کنیکشنز کے لیے اعلان شدہ نیٹورک کی فیس یعنی این سی ایف کے فیص کا چالیس فیصد تک لیا جائے گا۔