مرکزی حکومت کی جانب سے کپڑوں پرجی ایس ٹی کی شرحوں میں اضافے سے دہلی کے کپڑا تاجر ناراض ہیں۔ تاجروں نے ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے جمعرات کے روز Traders Protest Against Increased GST on Textiles کپڑا مارکیٹ بند رکھنے کی کال دی ہے۔ اس بند کو چیمبر آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری کے علاوہ ٹیکسٹائل تاجروں کی دیگر تنظیموں کی بھی حمایت حاصل ہے۔
دہلی میں جو کپڑا بازار بند ہیں ان میں چاندنی چوک، قرول باغ، پتم پورہ، لاجپت نگر وغیرہ شامل ہیں۔ دہلی ساڑھی مرکنٹائل ایسوسی ایشن کی جانب سے کہا گیا ہے کہ مرکزی حکومت یکم جنوری 2022 سے GST Slab Hike on Textiles کپڑے پر جی ایس ٹی کی شرح 5 فیصد سے بڑھا کر 12 فیصد کر رہی ہے۔ سب جانتے ہیں کہ تاجر طبقہ گزشتہ دو برسوں سے بہت پریشان ہے اس لیے آج ہم علامتی طور پر بازار بند کر رہے ہیں۔
مرکزی حکومت کے اس فیصلے کی تمام بازاروں میں مخالفت ہو رہی ہے۔ دہلی کے علاوہ یوپی، مہاراشٹر وغیرہ سمیت ملک کی دیگر ریاستوں کے ہول سیل کپڑوں کے بازار میں بھی بند کی حمایت کی جارہی ہے۔