وزیر اعظم نریندر مودی کے پارلیمانی حلقہ بنارس کے تاجروں کا کہنا ہے جی ایس ٹی کو آسان کیا جائے، ٹیکس سلیب کو بڑھایا جائے، تاجر کمیشن کی تشکیل دی جائے اور چھوٹے کاروباریوں کو راحت پیکج مہیا کرائیں جائیں۔
عام بجٹ سے تاجروں کی امیدیں بنارس تاجر ایسوسی ایشن کے صدر نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ کورونا وبا کے بعد یہ ملک کا پہلا بجٹ ہے۔ اس بجٹ سے تاجروں کی خاص امیدیں وابستہ ہیں۔
انہوں نے کہا کہ تاجروں نے کورونا قہر میں عوام، مزدوروں کی کافی مدد کی ہے اب حکومت کا اخلاقی فریضہ ہے کہ وہ بجٹ میں تاجروں کا خیال رکھیں۔
تاجر ایسوسی ایشن کے صدر نے مزید کہا کہ 'جی ایس ٹی کو آسان بنایا جائے تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگ ٹیکس ادا کریں، ٹیکس سلیب کو بڑھائیں اور تاجر کمیشن کی تشکیل دیں۔
وہیں مہنگائی کو لے کر بھی تاجروں نے ناراضگی کا اظہار کیا ہے اور بجٹ میں خاص راحت دینے کا مطالبہ کیا ہے۔
تاجروں نے کہا کہ پیٹرول کی قیمت میں بے تحاشہ اضافہ ہوا ہے گھریلو گیس سیلینڈر کی قیمت میں بھی دن بدن اضافہ ہو رہا ہے وہیں روزمرہ کے استعمال کی اشیاء میں بھی تیزی سے اضافہ ہورہا ہے۔ ایسے میں جب کورونا کے دوران دکانیں بند تھیں تب بجلی بل بھی آرہے ہیں۔ بینک میں سود کی شرح میں کوئی کمی نہیں ہے ایسے میں حکومت نے جو راحت پیکیج دیا ہے اس کا عوام تک کوئی کوئی فائدہ نہیں ہے اس لیے حکومت کو چاہیے کہ بجٹ میں عوام کا خاص خیال رکھیں ہے راحت پیکج کا اعلان کرے۔
تاجروں نے مطالبہ کیا ہے کہ جو تاجر ٹیکس ادا کر رہے ہیں حکومت ان کے لیے پانچ لاکھ روپے کا صحت بیمہ بھی کرے۔