نئی دہلی: برآمدات کاروباریوں کی تنظیم فیڈریشن آف انڈین ایکسپورٹ آرگنائزیشن (ایف آئی ای او-فیو) نے پنجاب میں کسانوں کے ذریعہ ہورہے مظاہرے پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت کو فی الفور مداخلت کرنی چاہیے اور ریاست میں ریل اور سڑک راستے پر پھنسے مال (سازوسامان) کو نکالنا چاہیے۔
فیو کے صدرشرد کمار صراف نے ہفتہ کو کہا کہ حکومت کو کسانوں سے پرامن مظاہرہ کے لیے بات کرنی چاہیے اور ریل روٹ اور روڈ کو خالی کراناچاہیے۔ اس سے احتجاجی مظاہرہ میں پھنسی مال گاڑیاں اور ٹرک ریاست سے باہر آسکیں گے۔