اردو

urdu

ETV Bharat / business

Jammu and Kashmir Budget: 'کشمیر میں سیاحوں کی تعداد میں نمایا اضافہ' - jammu and kashmir budget tourist visit recortd

مرکزی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن پارلیمنٹ میں جموں و کشمیر یونین ٹریٹری کے لیے 1.42 لاکھ کروڑ روپے کا بجٹ پیش کیا۔ یہ جموں و کشمیر کا تیسرا بجٹ ہے جسے مرکزی وزیر خزانہ نے پارلیمنٹ میں پیش کیا۔ Nirmala Sitharaman presents Jammu and Kashmir budget

jammu and kashmir budget: tourist flow increases in valley
'کشمیر میں سیاحوں کی تعداد میں نمایا اضافہ ہوا ہے'

By

Published : Mar 14, 2022, 11:10 PM IST

وزیر خزانہ نے کہاکہ جموں و کشمیر میں سیاحوں کی تعداد میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔ اکتوبر 2021 سے جنوری 2022 کے درمیان 50 لاکھ 33 ہزار 966 سیاحوں نے مرکز کے زیر انتظام علاقے کا دورہ کیا۔ دسمبر 2021 میں ایک لاکھ 43 ہزار سیاح وادی میں آئے۔ Nirmala Sitharaman presents Jammu and Kashmir budget

صنعتی ترقی کے معاملے میں 44 ہزار کروڑ روپے سے زیادہ کی سرمایہ کاری کی تجاویز موصول ہوئی ہیں۔ وادی کشمیر میں پانچ ہزار کروڑ روپے اور جموں خطے میں نو ہزار کروڑ روپے منظور کیے گئے ہیں۔ انہوں نے اعدادوشمار کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی کے واقعات، پتھراؤ کے واقعات، دراندازی کے واقعات میں بھی نمایاں کمی آئی ہے۔

ویڈیو

انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر میں سکیورٹی کے لیے بجٹ میں صرف دس فیصد کا التزام ہے۔ انہوں نے کہا کہ سڑکوں کے معاملے میں جموں و کشمیر اب ملک میں 12ویں کے بجائے چوتھے نمبر پر آ گیا ہے۔ کٹرا تا بانہال ریلوے لنک کا کام اس سال ستمبر تک مکمل ہو جائے گا۔

کشمیری پنڈتوں کے حوالے سے انہوں نے بتایا کہ 1025 ٹرانزٹ گھروں کی تعمیر مکمل ہو چکی ہے اور 1488 زیر تعمیر ہیں جبکہ 2744 مکانات تعمیر کیے جانے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 4678 پنڈتوں کو نوکریاں دی گئی ہیں اور ان کے کنبے آ چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر میں کیپٹل ایکسپنڈیچرمیں اضافہ کیا گیا ہے اور آیوشمان بھارت اسکیم کے تحت پوری آبادی کو ہیلتھ انشورنس کور دیا گیا ہے'۔

سیتا رمن نے کہا کہ جموں و کشمیر میں 2019 سے پہلے تقرریوں میں کوئی شفافیت نہیں تھی اور لوگوں کو من مانی طریقے سے نوکریاں دی جاتی تھیں اور حقیقت میں مستحق عام لوگوں کو نوکریاں نہیں مل رہی تھیں ۔ لیکن اب آرٹیکل 370 کے خاتمے کے بعد شفاف عمل کے ذریعے تمام مستحق افراد کو یکساں مواقع فراہم کر کے نوکریاں دی جا رہی ہیں ۔ ڈیڑھ سال میں 11 ہزار آسامیاں شفافیت سے پُر کی گئیں ۔ جے اینڈ کے بینک میں 1850 تقرریاں کی گئی ہیں۔ ایک لاکھ 37 ہزار 870 افراد کو خود روزگار کے لیے تربیت دی گئی ہے۔

مزید پڑھیں:

یو این آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details