بھارت میں سیاحت صنعت میں ترقی کی متخلف وجوہات بتائے جارہے ہیں، ان میں ای ویزا کا کردار اہم ہے جو غیر ملکی سیاحوں کو بھارت کی جانب راغب کررہا ہے۔ مرکزی حکومت کی جانب سے کی گئی ان قدامات نے بھارت کو ایک مثالی سیاحتی مقام بنایا ہے، جس سے بھارت میں نئے روزگار کے واقع پیدا ہورہے ہیں۔
وزارت سیاحت کے ڈائریکٹر جنرل، مناکشی شرما نے کہا کہ' سیاحوں کے استقبال کے لیے تجدید کار کی شروعات ویزا سسٹم کو آسان بناکر کیا گیا، معیشت کو ترقی دینے کے مقصد سے سیاحت، میڈیکل ویلو سفری خدمات سے بڑھتی آمدنی کی وجہ سے بھارت برائے راست غیر ملکی سرمایہ کاری اور سیاحوں کو اپنی جانب راغب کررہا ہے۔ مرکزی حکومت نے ویز کے عمل کو آسان کرنے کے لیے کئی اقدامات کیے ہیں'۔
ان اقدامات میں ای ویزا اسکیم میں سیاح، تجارت میڈیکل اور روزگار کا ویزا بھی شامل ہے، اس دوران حکومت نے عبوری ویزا اور فلم ویزا جیسی نئی قسمیں بھی متعارف کروائیں ہیں۔