مسٹر گڈکری نے چھتیس گڑھ کے وزیر اعلی بھوپش بگھیل کی درخواست پر ریاست کی تین شاہراہوں کو 'بھارت مالا' اسکیم میں شامل کرنے کے لیے متعلقہ حکام کو ضروری ہدایات دیں۔
مرکزی وزیر سے ملاقات کے دوران، مسٹر بگھیل نے ریاست کو ضرورتوں اور مسائل سے آگاہ کیا اور نکسل متاثرہ اور صنعتی علاقوں کی ترقی کے لیے روڈ ٹرانسپورٹ کی سہولیات میں اضافہ کرنے کی درخواست کی۔ انہوں نے ریاست میں قومی شاہراہوں کے کاموں کو وسعت دینے، اپ گریڈ کرنے، تعمیر نو کے لیے مجوزہ کاموں کی اجازت دینے پر زور دیا۔
مرکزی وزیر نے ریاست میں تقریبا 20 ہزار کروڑ روڈ کی تعمیراتی کاموں سے اتفاق کرتے ہوئے، رائے گڑھ - دھرم جے گڑھ روڈ، امبیکا پور-بھیساموڑہ-وڈراف نگر - دھنگاؤں-بامنی-رینکوت-بنارس روڈ اور پنڈاریہ-بجگ-گنڈاسرائی سڑک کو 'بھارت مالا اسکیم' کی میں شامل کرنے کے لیے اجازت دی- اس کے علاوہ مرکزی وزیر نے ماضی میں رائے پور-درگ بائی پاس، رائے پور-وشاکھاپٹنم روڈ اور بلاس پور۔ اورگا سڑک کی تعمیراتی کام شروع کرنے کی درخواست کو بھی قبول کرلیا ہے۔