پیاز کی قیمت 100 روپے فی کلو تک پہنچنے سے عام آدمی پریشان
تہوار کے موسم میں پیاز کی قیمت 100 روپے فی کلو ہونے کی وجہ سے عام آدمی کی پریشانیوں میں اضافہ ہوگیا ہے۔ لاک ڈائون کی وجہ بیروزگاری کی مار جھیل رہے لوگوں کیلئے کھانے پینے کی اشیا کی قیمتوں میں اضافہ دوہری مار سے کم نہیں ہے۔
گزشتہ ایک ہفتے میں پیاز کی قیمت میں 40سے 50روپے فی کلو اضافہ کیا ہے۔ کچھ جگہوں میں پیاز 90 روپے یا 100روپے فی کلو فروخت کیا جا رہا ہے۔ پوجا سے قبل پیاز کی قیمت 60 سے 70 روپے کے درمیان تھی۔ تاہم آلو کی قیمت میں زیادہ تبدیلی نہیں آئی ہے۔ جیوتی آلو 34 روپے اور چندرمکھی آلوں 38 یا 40 روپے میں فروخت ہورہی ہے۔ سبزیوں کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوا ہے۔ پٹیل 70 روپے ، کدو 30 سے40 روپے، بینگن 60 سے 70 روپے، گوبھی 30 روپے فی دانہ پھول گوبھی 50 روپے فی کلو۔ ٹماٹر 60 روپے فی کلو ہے۔