کئی برسوں کے انتظار اور قیاس آرائیوں کے بعد ٹیسلا کے سی ای او ایلون مسک نے آخر کار بنگلورو میں ٹیسلا کو رجسٹر کر کے بھارت میں انٹری لے لی ہے۔ کمپنی کے رجسٹرار ویب سائٹ پر دستیاب تفصیلات کے مطابق ٹیسلا انڈیا موٹرز اینڈ انرجی پرائیویٹ لمیٹڈ کو شامل کیا گیا ہے اور رجسٹرڈ پتہ لاویلا روڈ بنگلور ہے۔
آر او سی فائلنگ میں کمپنی کا کہنا ہے کہ 'ٹیسلا نے 8 جنوری کو بنگلور میں رجسٹرار آف کمپنیز (آر او سی) کے پاس اپنی بھارتی ذیلی کمپنی کو رجسٹرڈ کیا ہے۔ سٹی سنٹر میں وی بھن تنیجا کے ساتھ ٹیسلا انڈیا موٹرز اینڈ انرجی لمیٹڈ کھولا گیا ہے۔ وینکٹرنگم شری رام اور ڈیوڈ جان فن اسٹائن اس کے ڈائریکٹر ہوں گے۔'
- مزید پڑھیں:گاہکوں کے حقوق کو تحفظ فراہم کیوں نہیں؟
- گوگل نے سوشل نیٹ ورکنگ سروس 'پارلر'کو پلے اسٹور سے ہٹا دیا
تنیجا ٹیسلا کا چیف اکاؤنٹنگ آفیسر ہے، جبکہ فائنسٹائن ٹیسلا میں سینئر ڈائریکٹر (گلوبل ٹریڈ نیو مارکیٹ) ہے۔