آئی ٹی سروس کمپنی ٹیک مہندرا نے آج کہا کہ اس نے تھرڈویئر سالیوشنز میں 100 فیصد ایکویٹی شیئرز حاصل کرنے کی تجویز کو منظوری دے دی ہے۔ یہ سودا 4.2 کروڑ ڈالر(تقریباً 3.15 ارب روپے) میں ہوگا۔ Tech Mahindra to Acquire 100% Stake in Thirdware Solutions
اسٹاک ایکسچینج کو معلومات دیتے ہوئے، ٹیک مہندرا نے کہا کہ کمپنی نے ممبئی میں واقع تھرڈ ویئر سالیوشنز کے 100 فیصد شیئرز حاصل کرنے کی تجویز کو منظوری دے دی ہے۔
کمپنی نے کہا، "ٹیک مہندرا اس معاہدے میں کمائی سمیت 4.2 کروڑ ڈالر (تقریباً 3.15 ارب روپے) ادا کرے گی'۔