اردو

urdu

By

Published : Feb 17, 2020, 11:50 PM IST

Updated : Mar 1, 2020, 4:34 PM IST

ETV Bharat / business

ووڈا فون آئیڈیا نے بقایا میں سے کچھ رقم ادا کی

سپریم کورٹ کی سرزنش کے بعد حکومت نے ٹیلی کام کمپنیوں پر ایڈجسٹڈ گراس ریونیو (اے جی آر) کے بقایا جات کی وصولی کے خلاف سخت موقف اختیار کیا ہے۔

Tata Group, Voda Idea make part payment towards statutory dues: DoT sources
علامتی تصویر

ووڈا فون آئیڈیا اور ٹاٹا گروپ نے پیر کے روز حکومت کو پیر کے روز محکمہ مواصلات کے بقایہ کچھ روقومات ادا کی۔ سرکاری ذرائع کے مطابق، ووڈا فون آئیڈیا نے 2500 کروڑ اور ٹاٹا گروپ نے 2190 کروڑ روپے جمع کیے ہیں۔

سپریم کورٹ کی پھٹکار کے بعد حکومت نے ٹیلی کام کمپنیوں پر ایڈجسٹڈ گراس ریونیو (اے جی آر) کے بقایا جات کی وصولی کے خلاف سخت موقف اختیار کیا ہے۔

اس سختی کے درمیان بھارتی ایرٹیل نے پیر کے روز قانونی بقایاجات میں محکمہ ٹیلی مواصلات کو 10000 کروڑ روپے کی ادائیگی کی۔ کمپنی نے کہا کہ وہ بقیہ رقم خود احتساب کے بعد ادا کرے گی۔

سنیل متل کی زیرقیادت کمپنی نے محکمہ ٹیلی مواصلات کو لکھے گئے ایک خط میں کہا 'بھارتی ایرٹیل، بھارتی ہیکساکا م اور ٹیلی نار کی جانب سے 10،000 کروڑ کی ادائیگی کی ہے۔'

Last Updated : Mar 1, 2020, 4:34 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details