وزیر اعظم نریندر مودی نے پائیدار ترقی کے لیے توانائی کو اہم قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس سلسلے میں ماحولیات کو متوازن رکھنے اور شمسی توانائی جیسے آپشن پر خصوصی توجہ دینے کی ضرورت ہے۔
وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعہ کو ’توانائی کے شعبے میں پائیدار ترقی‘ کے موضوع پر ایک ویبینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کی سوچ واضح ہے کہ پائیدار ترقی پائیدار توانائی سے ہی ممکن ہے، لیکن توانائی کے متبادل شعبوں میں خصوصی کام کرنے کی ضرورت ہے، تا کہ ماحولیات کو متوازن رکھنے میں مدد مل سکے۔ Sustainable Growth Possible only With Sustainable Energy Resources
انہوں نے کہا کہ بھارت شمسی توانائی میں بین الاقوامی فورم کی قیادت کر رہا ہے اور پوری دنیا میں صاف توانائی کو فروغ دینے کے عزم کو آگے بڑھا رہا ہے۔ اس کے لیے بنیادی سطح پر کام جاری ہے اور بجٹ میں بیٹری کی کارکردگی جیسے موضوعات کو اہمیت دی گئی ہے۔ اس کا مقصد جہاں زیادہ بجلی بچت کی ضرورت ہے‘ وہاں بجلی کی بچت کو اہمیت ملے اور صاف توانائی کے استعمال کو اس مشن کے ساتھ آگے بڑھایا جا سکے۔'