بہار کے نائب وزیراعلیٰ اور وزیر مالیات سشیل کمار مودی نے آج بتایاکہ ریاست کے لیے سنہ 2020-21 کا بجٹ پیش کرنے سے قبل دس گروپوں سے تبادلہ خیال کیاجائے گا۔
مسٹر مودی نے بتایاکہ بہار بجٹ 2020-21 پیش کرنے سے پہلے 31 جنوری سے 15 فروری کے مابین دس گروپوں سے تبادلہ خیال کر کے بجٹ کے متعلق ان کی توقعات اور مشورے لیے جائیں گے۔ بجٹ سے قبل تبادلہ خیال کا یہ سلسلہ سنہ 2006 سے ہی جاری ہے۔ اس سال پہلی بار اس میں دس گروپوں کو شامل کیا گیا ہے۔ 24 فروری کو گورنر کے خطاب کے بعد معاشی جائزہ رپورٹ اور 25 فروری کو بجٹ پیش کیاجائے گا۔
وزیر مالیات نے بتایاکہ اس کے علاوہ اخباروں میں اشتہارات شائع کر کے عام لوگوں سے بجٹ 2020-21 کے لیے دس فروری تک ان کے مشورے بھی طلب کیے گئے ہیں۔ انہوں نے بتایاکہ بجٹ سے قبل پہلی بار اجلاس 31 جنوری کو مین سکریٹریٹ واقع آڈیٹوریم بلڈنگ، ماحولیات وجنگلات شعبہ سے منسلک لوگوں کے ساتھ منعقد کی گئی ہے۔
مسٹر مودی نے بتایاکہ اس کے بعد 15 فروری تک نو اجلاس کے ذریعہ اطلاعات و ٹیکنالوجی، ماحولیات تحفظ اور آلودگی کنٹرول ، زراعت اور متعلقہ شعبہ ، مویشی پروری سے متعلق شعبے ، صنعت ، خواتین اور اطفال ترقیات ، فن وثقافت ، کھیل اور سیاحت سمیت دیگر شعبوںکے ساتھ تبادلہ خیال کیاجائے گا۔
وزیر مالیات نے بتایاکہ مالی سال 2019-20 کا بجٹ دولاکھ ایک ہزار کروڑ روپے سے زیادہ کا تھا ۔ اس بار کے بجٹ کو عام لوگوں اور مختلف علاقوںشعبوں کے اسٹیک ہولڈرس سے موصول سجھاﺅ اور ان کے توقعات کے مطابق تیار کر کے ریاست کے سبھی شعبوں کی جامع اور مربوط ترقی کو رفتار دی جائے گی ۔