اردو

urdu

ETV Bharat / business

بینک این پی اے پر رہنما خطوط تیار کرنے سے سپریم کورٹ کا انکار - RBI

سپریم کورٹ نے بینکنگ سیکٹر کے غیر منافع بخش اثاثہ جات (این پی اے) کے معاملے میں 'رہنما خطوط' تیار کرنے کی درخواست کو دائرہ اختیار کا حوالہ دیتے ہوئے یہ کہہ کر مسترد کردیا کہ یہ پالیسی سے متعلق موضوع ہے اور یہ ریزرو بینک آف انڈیا (آر بی آئی) اور حکومت کے دائرۂ اختیار میں آتا ہے۔

بینک این پی اے
بینک این پی اے

By

Published : Oct 7, 2021, 7:14 PM IST

جسٹس ڈی وائی چندرچوڑ، جسٹس وکرم ناتھ اور جسٹس بی وی ناگراتھنا کی ڈویژن بینچ نے بھارتیہ جنتا پارٹی کے رکن پارلیمان سبرامنیم سوامی کی جانب سے دائر کردہ درخواست پر سماعت کرتے ہوئے کہا کہ یہ پالیسی سے متعلق معاملہ ہے جو حکومت اور آر بی آئی کے دائرہ اختیار میں آتا ہے۔

سپریم کورٹ نے کہا 'ہم اس معاملے میں کیسے مداخلت کر سکتے ہیں؟ ہمیں مداخلت کرنے کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔

سپریم کورٹ نے درخواست گزار کو بتایا کہ آر بی آئی اور وزارت خزانہ وقتاً فوقتاً ضروری ہدایات سمیت مختلف اقدامات کررہے ہیں تاکہ بینکوں کو این پی اے بننے سے بچایا جاسکے۔

عدالت نے کہا کہ عرضی گزار حکومت اور آر بی آئی کے سامنے این پی اے کے حوالے سے رہنما خطوط تیار کرنے کا معاملہ اٹھانے کے لیے آزاد ہے۔

درخواست گزار نے عدالت سے درخواست کی تھی کہ وہ رہنما خطوط تیار کرنے کے لیے ایک کمیٹی تشکیل دے لیکن عدالت نے اس مطالبہ کو ٹھکرادیا۔

یو این آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details