اردو

urdu

ETV Bharat / business

فیوچر۔ریلائنس معاہدہ: سپریم کورٹ میں سماعت 20 جولائی کو - ریلائنس انڈسٹریز

امیزون نے گزشتہ آٹھ اپریل کو عدالت عظمی میں عرضی دائر کرکے دہلی ہائی کورٹ کے حکم کو چیلنج کیا ہے جس پر سماعت 20 جوالائی کو ہونی ہے۔

Supreme Court To Hear Amazon-Future-Reliance Case On July 20
ایمیزون۔فیوچر۔ریلائنس معاہدہ: سپریم کورٹ میں سماعت 20 جولائی کو

By

Published : Jul 8, 2021, 8:22 PM IST

نئی دہلی: سپریم کورٹ فیوچر گروپ اور ریلائنس کے مابین ہوئے معاہدہ کو چیلنج کرنے والی ایمیزون کی عرضی پر 20جولائی کو سماعت کرے گی۔

ایمیزون نے ریلائنس۔فیوچر معاہدہ کو روکنے کے سنگاپور ٹریبونل کے فیصلے پر دہلی ہائی کورٹ کی طرف سے روک لگائے جانے کو عدالت عظمی میں چیلنج کیا ہے۔

جسٹس آر ایف نریمن، جسٹس کے ایم جوزف اور جسٹس بی آر گوئی کی بنچ کو یہ بتایا گیا کہ سنگاپور کی عدالت میں 12جولائی سے معاملہ پر سماعت شروع ہوگی اس لیے اپیل کی سماعت ایک ہفتہ کے لیے ملتوی کردی جانی چاہیے۔

فیوچر گروپ کی طرف سے سینئر وکیل ہریش سالوے نے ایک ہفتہ کے لیے معاملے کو ملتوی کرنے کی عدالت سے درخواست کی جس کی ایمیزون کی طرف سے پیش ہورہے سینئر وکیل گوپال سبرامنیم نے مخالفت کی۔

امیزون نے گزشتہ آٹھ اپریل کو عدالت عظمی میں عرضی دائر کرکے دہلی ہائی کورٹ کی بنچ کے اس حکم کو چیلنج کیا تھا جس میں کشور بیانی کی قیادت والے فیوچر گروپ پر ریلائنس انڈسٹریز کے ساتھ کیے گئے 24ہزار 713کروڑ روپے کے املاک کی فروخت سودے پر لگائی گئی روک کو ہٹا دیا گیا تھا۔

یو این آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details