عالمی مارکیٹ میں ملے جلے رجحان کے درمیان مقامی سطح پر ماروتی، ایس بی آئی، این ٹی پی سی، ٹاٹا اسٹیل اور ایل ٹی جیسی بڑی کمپنیوں میں مضبوط خرید کے سبب اسٹاک مارکیٹ میں آج تیزی لوٹ آئی۔ Stocks Market Ends Higher
بی ایس ای کے تیس حصص والے حساس انڈیکس سینسیکس میں 366.64 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 57,858.15 پوائنٹس اور نیشنل اسٹاک ایکسچینج (این ایس ای) کا نفٹی 121.25 پوائنٹس کے اضافے سے 17,270.35 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔ Sensex Gains 366 pts, Nifty Above 17,200
بڑی کمپنیوں کی طرح چھوٹی اور درمیانی کمپنیوں میں بھی خرید کا روز رہا۔ اس دوران بی ایس ای کا مڈ کیپ 1.03 فیصد بڑھ کر 24,245.46 پوائنٹس اور سمال کیپ 0.81 فیصد بڑھ کر 28,869.33 پوائنٹس پر رہا۔