اردو

urdu

ETV Bharat / business

Stock Market Booms: عالمی وبا کے دوران شیئر بازار میں تیزی - شیئر بازار میں تیزی

تیزی سے پھیلتے اومیکرون انفیکشن Omicron infection کی وجہ سے سخت پابندیوں کے خدشات نے عالمی منڈی میں سرمایہ کاروں کے سرمایہ کاری کے جذبات کو کمزور کیا۔ وہیں مقامی سطح پر ٹی سی ایس، ریلائنس، این ٹی پی سی اور ماروتی جیسی بڑی کمپنیوں میں ہوئی خریداری کی بدولت آج شیئر بازار میں تیزی لوٹ آئی۔

عالیمی وبا کے دوران شیئر بازار میں تیزی
عالیمی وبا کے دوران شیئر بازار میں تیزی

By

Published : Jan 7, 2022, 9:09 PM IST

عالمی بازار Global Market کے ملے جلے رجحان کے درمیان مقامی سطح پر ٹی سی ایس، ریلائنس، این ٹی پی سی اور ماروتی جیسی بڑی کمپنیوں میں ہوئی خریداری کی بدولت آج شیئر بازار میں تیزی لوٹ آئی۔

بی ایس ای BSE کا 30 شیئر پر مشتمل سینسری انڈیکس سینسیکس 142.81 پوائنٹ بڑھ کر 59744.81 پوائنٹس اور نیشنل اسٹاک ایکسچینج NSE کا نفٹی 66.80 پوائنٹس بڑھ کر 17812.70 پوائنٹس پر رہا۔

بڑی کمپنیوں کی طرح چھوٹی اور درمیانی کمپنیوں میں بھی خریداری ہوئی۔ بی ایس ای کا مڈکیپ 0.54 فیصد بڑھ کر 25472.83 پوائنٹس اور اسمال کیپ 0.43 فیصد کی تیزی کے ساتھ 30032.14 پر پہنچ گیا۔

اس دوران بی ایس ای میں 3493 کمپنیوں کے شیئر میں کاروبار ہوا، جن میں سے 2104 منافع میں جبکہ 1307 میں مندی رہی وہیں 82 میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں: Sensex Slumps Over 621 Pts: شیئر بازار کی تیزی پر بریک، سینسیکس اور نفٹی میں گراوٹ

این ایس ای میں 32 کمپنیوں کے شیئر ہرے جبکہ 17 سال نشان پر رہنے والے وہیں ایک کی قیمت مستحکم ہے۔

یو این آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details