ممبئی: گھریلو شیئر بازار میں زبردست گراوٹ کے باعث ایک دن میں سرمایہ کاروں کو 8.77 لاکھ کروڑ روپے کا نقصان ہوا۔
عالمی وبا کورونا وائرس (کووڈ-19) کے کی دوسری لہر کے خوف سے شیئر بازار میں چوطرفہ فروخت ہوئی۔ اس سے سینسیکس میں 1708 پوائنٹس کی گراوٹ درج کی گئی۔ درمیانی اور چھوٹی کمپنیوں کے اشاریے کی حالت زیادہ خراب رہی۔ چوطرفہ فروخت کے دباؤ کے تحت بی ایس ای کے مارکیٹ کیپٹلائزیشن میں 877435.5 کروڑ روپے کی کمی واقع ہوئی۔