تلنگانہ کے وزیر زراعت نرنجن ریڈی نے وضاحت کی ہے کہ ریاست میں 20 لاکھ ایکڑ رقبہ پر پام آئیل کی کاشت کی توسیع کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔
وزیر نرنجن ریڈی نے قانون ساز اسمبلی میں سوال و جواب کے سیشن کے دوران پام آئیل کی کاشت کو فروغ دینے کے سلسلہ میں ارکان کی طرف سے اٹھائے گئے سوال کا جواب دیا۔
انہوں نے کہا کہ اس سلسلہ میں محکمہ باغبانی کی جانب سے وسیع پیمانے پر بیداری کے پروگرام شروع کیے گئے ہیں۔