اردو

urdu

ETV Bharat / business

Vegetable Price Hike in Sri Lanka: سری لنگا میں مہنگائی بے قابو، ہری مرچ 700 روپے کلو

غیر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر کی کمی Sri Lanka Economic Crisis کا سامنا کررہے سری لنکا میں مہنگائی آسمان چھو رہی ہے۔ چینی قرض کے جال میں پھنسے سری لنکا میں اشیائے اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں بے تحاشہ اضافہ ہوا ہے۔ ایک ماہ میں مرچ کی قیمت میں 287 فیصد اضافہ درج کیا گیا اور یہ 700 روپے فی کلو تک فروخت ہورہی ہے۔ درآمدات میں کمی کی وجہ سے دودھ کا پاؤڈر بھی دستیاب نہیں ہے۔

سری لنگا میں مہنگائی قابو سے باہر، ہری مرچ 700 روپے کلو
سری لنگا میں مہنگائی قابو سے باہر، ہری مرچ 700 روپے کلو

By

Published : Jan 12, 2022, 4:18 PM IST

غیر ملکی قرضوں میں ڈوبے سری لنکا Sri Lanka Economic Crisis میں مہنگائی آسمان چھو رہی ہے۔ حالت یہ ہے کہ ڈیزل اور پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ سے Vegetable and Food Price Hike in Sri Lanka اشیائے خوردونوش کے علاوہ دیگر اشیاء بھی مہنگی ہو گئی ہیں۔

سری لنکا کے حزب اختلاف کے رکن پارلیمنٹ اور ماہر اقتصادیات ہرشا دا سلوا کا کہنا ہے کہ اگر مہنگائی میں کمی نہ آئی تو ملک کے زرمبادلہ کے ذخائر خالی ہو جائیں گے اور بڑھتے ہوئے قرض کی وجہ سے سری لنکا مکمل طور پر دیوالیہ ہو جائے گا۔

سری لنکا میں روٹی اور دودھ کے لیے لمبی لائنیں لگی ہوئی ہیں۔ کم امپورٹ کی وجہ سے لوگوں کو دودھ کا پاؤڈر بھی نہیں مل پا رہا ہے۔ ایک کلو مرچ کی قیمت 700 روپے تک پہنچ گئی ہے، آلو 200 روپے فی کلو فروخت ہو رہا ہے۔ بینس پھلی 320 روپے، گاجر 200 روپے، کچا کیلا 120 روپے، بھنڈی 200 روپے اور ٹماٹر 200 روپے فی کلو فروخت ہو رہا ہے۔

سری لنکا کے صدر گوتابایا راجا پکسے نے گزشتہ برس ستمبر میں اقتصادی ایمرجنسی نافذ کر دی تھی اور فوج کو ذمہ داری سونپی تھی کہ وہ حکومت کی طرف سے مقرر کردہ قیمت پر لوگوں کو اشیا فراہم کرے۔

بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق نیشنل بینک آف سری لنکا یعنی 'سینٹرل بینک آف سری لنکا' نے جنوری میں ایک سرکاری بیان جاری کیا تھا جس میں کہا گیا تھا کہ گزشتہ برس دسمبر سے مہنگائی کی شرح میں 12.1 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ جبکہ نومبر کے مہینے میں یہ شرح 9.5 فیصد تھی۔

سری لنکا میں ایک ماہ کے اندر اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں تقریباً 15 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ گزشتہ برس اکتوبر میں ایل پی جی کی خوردہ قیمتوں میں تقریباً 90 فیصد کا اضافہ ہوا تھا۔ 12.5 کلو کے گھریلو ایل پی جی سلینڈر کی قیمت 1400 روپے سے بڑھا کر 2657 روپے کر دی گئی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سری لنکا پر تقریباً 7 ٹریلین امریکی ڈالر کا قرضہ ادا کرنا ہے جس میں سے 5 ارب چین کو دینا ہیں۔

سری لنکا کے بیرونی قرضوں میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے اور 2019 میں یہ جی ڈی پی کے 42.6 فیصد کے برابر ہو گیا۔ جبکہ حالت یہ ہے کہ سری لنکا کے زرمبادلہ کے ذخائر 40 برس کی کم ترین سطح پر پہنچ گئے ہے۔

سری لنکا کے مرکزی بینک نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ اس وقت ملک میں 1.58 بلین ڈالر کا زرمبادلہ ہے جو کہ سنہ 2019 میں 7.5 بلین ڈالر تھا۔

عالمی بینک نے رپورٹ کہا ہے کہ سری لنکا کی معاشی صورتحال وبائی امراض، معاشی سست روی اور سیاحت کے شعبے میں ہونے والے نقصانات کی وجہ سے خراب ہوئی ہے۔

ورلڈ بینک کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ وبا کے آغاز سے اب تک 5 لاکھ افراد خط افلاس سے نیچے جا چکے ہیں جو کہ غربت کے خلاف جنگ میں ہونے والی پانچ سال کی پیش رفت کے برابر ہے۔

اس وقت سری لنکا کی حکومت نے صورتحال سے نمٹنے کے لیے بھارت، چین اور جاپان سے مدد مانگی ہے۔ حکومت ہند نے 'نیبر ہڈ فرسٹ پالیسی' کے تحت مدد کرنے کا یقین دلایا ہے۔

مزید پڑھیں:

ABOUT THE AUTHOR

...view details