اردو

urdu

ETV Bharat / business

اسپائس جیٹ کے یو اے ای کے لیے 12 سے 26 جولائی تک پروازیں

اسپائس جیٹ کے جہاز دہلی، ممبئی، کوزی کوڈ اور کوچی سے یو اے ای کے راس الخیمہ ہوائی ا ڈے کے لیے پرواز کریں گی۔

SpiceJet to operate UAE flights from July 12th
SpiceJet to operate UAE flights from July 12th

By

Published : Jul 11, 2020, 7:44 PM IST

ہوائی خدمات کمپنی اسپائس جیٹ بھارت سے متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے لیے 12 سے 26 جولائی تک ہوائی خدمات چلائے گی اور اس کے لیے ٹکٹ کی بکنگ شروع ہوگئی ہے۔

اسپائس جیٹ کے جہاز دہلی، ممبئی، کوزی کوڈ اور کوچی سے یو اے ای کے راس الخیمہ ہوائی ا ڈے کے لیے پرواز کریں گی۔ وہاں سے مسافر دوبئی، شارجہ اور ابوظبی جانے کے لیے اسپائس جیٹ کی بس میں مفت سفر کرسکتے ہیں۔

اسپائس جیٹ کی اس پرواز میں صرف وہی مسافرسفر کرسکتے ہیں جن کے پاس یو اے ای کا آئی سی اے یا جی ڈی آر ایف اے منظور شدہ ہو۔ ان مسافروں کے لیے سفر سے پہلے اپنے پاس کووڈ ۔19 منفی رپورٹ رکھنا اور موبائل میں الحصن یو اے ای ایپ ڈاؤن لوڈ کرنا ضروری ہے۔ کووڈ۔19 کی جانچ رپورٹ سفر سے چار دنوں یعنی 96 گھنٹے سے زیادہ پرانی نہیں ہونی چاہیے۔ ان جہازوں پر صرف یو اے ای جانے والے مسافر ہی سفر کرسکتے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details