اردو

urdu

ETV Bharat / business

'نئے ٹیکس شیئرنگ فارمولے میں جنوبی ریاستوں کو نقصان ہورہا ہے' - ریونیو میں 16 فیصد سے 11.3 فیصد تک کی کمی

جی ایس ٹی کے نفاذ سے پہلے کیرالہ کا ٹیکس کلیکشن 14 سے 16 فیصد ہوا کرتا تھا، لیکن کورونا اور سسٹم کی خامیوں کی وجہ اس میں رکاوٹ آئی ہے۔ ریاست کے ریونیو میں 16 فیصد سے 11.3 فیصد تک کی کمی آئی ہے۔

southern-states-losing-more-in-new-tax-sharing-formula
'نئے ٹیکس شیئرنگ فارمولے میں جنوبی ریاستوں کو نقصان ہورہا ہے'

By

Published : Sep 30, 2021, 10:07 PM IST

جنوبی بھارت کی تین ریاستوں کیرالہ، کرناٹک اور تمل ناڈو کے تین وزراء نے نئے ٹیکس شیئرنگ کے نئے فارمولے کی وجہ سے ریاستوں کو ہورہے بھاری نقصان پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

فکی نے بدھ کے روز ’ساوتھ انڈیا جی ایس ٹی کانکلیو‘ کے نام سے ایک منفرد تقریب کا اہتمام کیا، جس کے تحت جنوبی ہند کی تین ریاستوں کیرالہ، کرناٹک اور تمل ناڈو کے وزراء سے بات چیت کی گئی۔

ایک ریلیز کے مطابق، کرناٹک کے وزیر صنعت مروگیش آر نیرانی، کیرالہ کے وزیر خزانہ کے این بالاگوپال اور تمل ناڈو کے وزیر خزانہ پی تیاگ راجن نے اس کانکلیو میں حصہ لیا۔

میٹنگ میں مسٹر بالاگوپال نے ایک ایسی ضرورت کے وقت میں سیمینارمنعقد کرنے کے لئے ایف آئی سی سی آئی کی جنوبی ریاستی کونسل کی ستائش کی۔

انہوں نے کہا کہ جی ایس ٹی سے پہلے کیرالہ کا ٹیکس کلیکشن 14 سے 16 فیصد ہوا کرتا تھا، لیکن کورونا اور سسٹم کی خامیوں کی وجہ اس میں رکاوٹ آئی ہے۔ ریاست کے ریونیو میں 16 فیصد سے 11.3 فیصد تک کی کمی آئی ہے۔

مسٹربالاگوپال نے کہا کہ اب صورتحال بہت سنگین ہو گئی ہے۔ جی ایس ٹی کا نظام وفاقی ڈھانچے کے اصولوں کے بالکل خلاف ہے۔ جی ایس ٹی کی ہی وجہ سے ریاستی حکومتیں مالی مسائل کا سامنا کررہی ہیں۔

یواین آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details