اس سلسلے میں ریاست کرناٹک کے ضلع یادگیر رائس مِل ایسو سی ایشن کے صدر لائق حسین بادل نے ای ٹی وی بھارت کے ساتھ خصوصی بات چیت میں کہا کہ' لاک ڈاؤن کی وجہ سے گذشتہ دو ماہ سے کاروبار بند تھا اب جب کہ چھوٹی صنعتوں کو شروع کرنے کی اجازت دی گئی ہے تو سب سے پہلا جو مسئلہ پیش آرہا ہے وہ لیبر کا ہے۔ کیونکہ لاک ڈاؤن کے دوران مزدور اپنی اپنی ریاستوں کو جا چکے ہیں جس کی وجہ سے چھوٹی صنعتوں میں کام تو شروع ہے لیکن معمول کے مطابق کام نہیں ہو رہا ہے۔ ان صنعتوں کو مزدوروں کی عدم فراہمی کا مسئلہ ہے'۔
انہوں نے کہا کہ حکومت چھوٹی صنعتوں کو 20 فیصد لون دینے کی بات کر رہی ہے مگر بینک کے ذمہ داران اس 20 فیصد لون کے لیے بھی ضمانت مانگ رہے ہیں جب کہ حکومت نے اس کو ضروری قرار نہیں دیا ہے۔