اردو

urdu

ETV Bharat / business

'مہاجروں کو روزگار فراہم کیا جائے گا' - skill sets of returnee migrant workers

وزیر خزانہ نے کہا کہ' 6 ریاستوں کے تقریبا 116 اضلاع سے بڑی تعداد میں مہاجر مزدور واپس اپنے گھر لوٹے ہیں ان لوگوں کو حکومت کی جانب سے روزگار فراہم کیا جائے گا۔

Skill sets of returnee migrant workers mapped for Garib Kalyan Rojgar Abhiyaan: Nirmala Sitharaman
Skill sets of returnee migrant workers mapped for Garib Kalyan Rojgar Abhiyaan: Nirmala Sitharaman

By

Published : Jun 18, 2020, 7:31 PM IST

نئی دہلی: مرکزی وزیر خزانہ نرملا سیتارامن نے وزیر اعظم مودی کے ذریعہ 'غریب کلیان روزگار ابھیان' کے آغاز سے قبل اس سے متعلق پریس کانفرنس کیا۔

ویڈیو

وزیر خزانہ نے کہا کہ' 6 ریاستوں کے تقریبا 116 اضلاع سے بڑی تعداد میں مہاجر مزدو واپس اپنے گھر لوٹے ہیں۔ وزیر خزانہ نے کہا کہ' غریب کلیان روزگار مہم کے تحت تقریباً 125 دنوں میں حکومت 25 اسکیم لائے گی۔ جن اضلاع میں زیادہ مہاجر مزدور واپس لوٹے ہیں، حکومت ان مہاجر مزدوں کو ان 25 سکیموں میں سے ضرورت کے مطابق کام دے گی'۔

وزیر اعظم روزگار مہم کی پہلی ترجیح مہاجر مزدوروں کو ان کے ہی اضلاع میں فوری ضرورت پورا کرنے کے لیے جلد از جلد روزگار فراہم کرنا ہے۔

جو مہاجر مزدور واپس لوٹے ہیں انہیں 25 مختلف کاموں کے ذریعے ہدف کو پورا کیا جائے گا، ان 25 اسکیمز کے لیے جو کل رقم مختص کیے گئے ہیں وہ قریب 50000 کروڑ روپے ہے'۔

یہ مہم بہار کے ضلع کھگڑیا کے بیلڈور بلاک کے گاؤں تیلیہر سے شروع کیا جائے گا۔ اس اسکیم کے ڈیجیٹل لانچ میں پانچ دیگر ریاستوں کے وزیر اعلی اور دیگر مرکزی وزرا بھی حصہ لیں گے۔'

انہوں کہا گیا ہے کہ اس مہم کے لیے بہار، اترپردیش، مدھیہ پردیش، راجستھان، جھارکھنڈ اور اڑیشہ کے کل 116 اضلاع کے 25000 سے زائد مہاجر مزدوروں کا انتخاب کیا گیا ہے جس میں 27 اضلاع شامل ہیں۔ ان اضلاع میں ایسے مہاجر دو تہائی مہاجر مزدوروں کو شامل کرنے کا اندازہ ہے۔

یہ مہم 125 دنوں کا ہے جس کے تحت مہاجر مزدوروں کو روزگار مہیا کرانے اور ملک کی دیہی علاقوں میں بینادی ڈھانچے کو مضبوط کرنے کے لیے 25 مختلف قسم کے کام پر دھیان دیا گیاہے'۔

اس اسکیم کو 12 مختلف وزارتوں کے ذریعہ مربوط کیا جائے گا جن میں دیہی ترقی، پنچایت راج، سڑک ٹرانسپورٹ اینڈ ہائی ویز، کان کنی، پینے کا پانی اور حفظان صحت، ماحولیات، ریلوے، پیٹرولیم اور قدرتی گیس، نئی اور قابل تجدید توانائی، بارڈر روڈز، ٹیلی کام اور زراعت کی وزارت شامل ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details