اردو

urdu

ETV Bharat / business

سونے اور چاندی کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ

دہلی صرافہ بازار میں بدھ کے روز چاندی کی قیمت پونے پانچ برس کی سب سے اونچی سطح پر پہنچی۔

By

Published : Sep 4, 2019, 8:52 PM IST

Updated : Sep 29, 2019, 11:12 AM IST

علامتی تصویر

عالمی بحران کے خدشے کے پیش نظر غیرملکوں میں دونوں قیمتی دھات میں جاری تیزی کی وجہ سے دہلی صرافہ بازار میں بدھ کو چاندی پونے پانچ سال کی سب سے بڑی ایک دن کی تیزی کے ساتھ 51ہزار روپے فی کلوگرام کے پاس نکل گئی اور سونا اب تک کے ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا۔

مقامی بازار میں چاندی آج 2،530 روپے کی چھلانگ لگاکر 51،600 روپے فی کلوگرام پر پہنچ گئی۔یہ 2ستمبر 2014(2700روپے)کے بعد کی سب سے بڑی تیزی ہے۔ سونا بھی 225روپے چمک کر اب تک کے ریکارڈ سطح 40،420 روپے فی دس گرام ہوگیا۔

غیر ملکوں میں منگل کو چاندی حاضر پونے پانچ فیصد مضبوط ہوئی۔ بدھ کو بھی سفید دھات میں مضبوطی کا سلسلہ جاری رہا۔ یہ 0.03 ڈالر چڑھکر 19.28 ڈالر فی اونس پر پہنچ گئی۔ آج کاروبار کے دوران ایک وقت یہ 19.57فی اونس تک بھی پہنچی جو ستمبر 2016 کے بعد سب سے اونچی سطح ہے۔

Last Updated : Sep 29, 2019, 11:12 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details