اردو

urdu

ETV Bharat / business

خوانچہ فروشوں کو قرض دینے کیلئے ایس آئی ڈی بی آئی کے ساتھ معاہدہ

ہاؤسنگ شہری ترقیات کی وزارت نے خود کفیل بھارت مہم کے تحت قرض دینے کے لیے اسمال انڈسٹریز ڈویلپمنٹ بینک آف انڈیا (ایس ڈی بی آئی) کے ساتھ معاہدہ کیا ہے۔

Housing Ministry, SIDBI sign MoU for special micro-credit facility for street vendors
Housing Ministry, SIDBI sign MoU for special micro-credit facility for street vendors

By

Published : Jun 19, 2020, 8:33 PM IST

جمعہ کے روز یہاں رہائش و شہری ترقیات کی وزارت کے دفتر نے کہا کہ اس مہم میں ایس آئی ڈی بی آئی کو نوڈل ایجنسی کے طور پر شامل کیا گیا ہے۔ مفاہمت نامہ پر رہائش و شہری امور کے وزیر ہردیپ سنگھ پوری کی موجودگی میں جوائنٹ سکریٹری سنجے کمار اور ایس آئی ڈی بی آئی کے ڈپٹی منیجنگ ڈائریکٹر وی ستیہ وینکٹ راؤ نے دستخط کیے۔

معاہدے کے مطابق، ایس آئی ڈی بی آئی بینک وزیر اعظم سوانیدھی اسکیم کو نافذ کرے گا۔ یہ مائیکرو اور چھوٹے کاروباری اداروں کے لئے کریڈٹ گارنٹی فنڈ ٹرسٹ کے ذریعہ قرض دینے والے اداروں کو قرض دینے کی ضمانتوں کا انتظام بھی کرے گا۔

اس معاہدے کا مقصد ایس آئي ڈی بی آئي کو خوانچہ فروشوں کے لیے پی ایم سوانیدھی کے عمل درآمد کرنے والی ایجنسی کے طور پر شامل کرنا ہے۔

پردھان منتری سوانیدھی اسکیم 01 جون 2020 کو جاری کی گئی تھی۔ اس کا مقصد یہ ہے کہ سڑکوں پر ریہڑی پٹری لگانے والوں کو اپنی روزی روٹی کی کمائی شروع کرنے کے لیے سستی کاروباری قرض فراہم کرنا ہے، جو کووڈ ۔19 لاک ڈاؤن کی وجہ سے بری طرح متاثر ہوئے ہیں۔

اس اسکیم کے تحت، ریہڑی پٹری والے دوکاندار 10،000 روپے تک کا قرض لے سکتے ہیں، جو ایک سال کی مدت میں ماہانہ قسطوں میں ادا کرنا پڑے گا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details