پارلیمنٹ میں عام بجٹ General Budget پیش ہونے سے قبل شیئر مارکیٹ میں تیزی دیکھی گئی جس کے بعد سینسیکس 600 پوائنٹس سے زیادہ بڑھ گیا Sensex and Nifty Up جبکہ نفٹی 159 پوائنٹس مضبوط ہوا۔ اس دوران 30 شیئرز پر منحصر انڈیکس 603.39 پوائنٹس یا 1.04 فیصد بڑھ کر 58617.56 پر کاروبار کر رہا تھا جبکہ نفٹی 159.25 پوائنٹس یا 0.92 فیصد بڑھ کر 17499.10 پر پہنچ گیا۔
سینسیکس میں سب سے زیادہ 2.45 فیصد کا اضافہ اِنڈس اِنڈ بینک میں ہوا ہے۔ اس کے علاوہ آئی سی آئی سی آئی بینک، ایچ ڈی ایف سی ٹوینس، سن فارما، انفوسس، کوٹک بینک اور بجاج فائنسرَو بھی سب سے زیادہ فائدہ اٹھانے والوں میں شامل تھے۔ دوسری جانب آئی ٹی سی اور پاور گِرِڈ لال نشان میں تھے۔
پچھلے سیشن میں سینسیکس 813.94 پوائنٹس یا 1.42 فیصد بڑھ کر 58014.17 پر بند ہوا۔ اسی طرح این ایس ای کا نفٹی 237.90 پوائنٹس یا 1.39 فیصد بڑھ کر 17339.85 پوائنٹس پر بند ہوا۔