اردو

urdu

ETV Bharat / business

عوامی شعبے کی سات کمپنیوں نے جولائی تک 24933 کروڑ روپئے کی سرمایہ کاری کی - وزیر خزانہ نرملا سیتارمن

رواں مالی سال کے جولائی تک عوامی شعبے کی سات بڑی کمپنوں نے 24933 کروڑ روپئے کی سرمایہ کاری کی ہے۔

seven public sector companies have invested Rs 24,933 crore till July
فائل فوٹو

By

Published : Aug 14, 2020, 9:14 PM IST

وزیر خزانہ نرملا سیتارمن نے آج وزارت برائے جہاز رانی، روڈ ٹرانسپورٹ اینڈ ہائی ویز، وزارت رہائش وشہری امور، محکمہ دفاع و ٹیلی کام کے سکریٹریوں کے علاوہ ان وزارتوں سے ملحقہ سات عوامی کمپنیوں کے چیئرمین اور منیجنگ ڈائریکٹروں کے ساتھ رواں مالی سال میں تیسری بار سرمایہ کاری کا جائزہ لیا۔

کووڈ-19 کی وبا کے دوران معیشت کو رفتار دینے کے لیے وزیر خزانہ متعلقہ فریقوں کے ساتھ لگاتار میٹنگیں کرتی رہی ہیں۔

اجلاس میں بتایا گیا کہ ان سات عوامی اداروں نے رواں سال کے جولائی تک 24933 کروڑ روپئے کی سرمایہ کاری کی ہے، جبکہ گزشتہ مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں 20172 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری ہوئی تھی۔

رواں مالی سال میں ان سات اداروں کی سرمایہ کاری کا ہدف 129821 کروڑ ہے۔

مزید پڑھیں:

زر مبادلہ کے ذخائر 538.19 ارب ڈالر کے نئے ریکارڈ سطح پر

وزیر خزانہ نے متعلقہ سکریٹریوں سے کہا ہے کہ وہ ان اداروں کی کارکردگی کی نگرانی کریں اور رواں مالی سال کی دوسری سہ ماہی میں پچاس فیصد سرمایہ کاری کو یقینی بنائیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details