آئی ایچ ایس مارکیٹ کے ذریعہ پیر کو جاری بزنس ایکٹیویٹی انڈیکس 41.2 پرآگیا۔ انڈیکس کا 50 فیصد سے نیچے رہنا کمی اور اس کے اوپر رہنا اضافہ دیکھاتا ہے جبکہ 50 کی سطح استحکام کی نشاندہی کرتی ہے۔ مئی میں بھی خدمات میں گراوٹ رہی تھی اور انڈیکس 46.4 ریکارڈ کیا گیا۔ وبا کی دوسری لہر کی وجہ سے مسلسل دوسرے مہینے خدمات کے شعبے میں گراوٹ رہی۔
آئی ایچ ایس مارکیٹ نے ایک پریس ریلیز میں کہاکہ' کمزور مانگ کے نتیجے میں خدمات کے شعبے کی کمپنیوں کو ملنے والے نئے کاروبار میں کمی واقع ہوئی ہے۔ یہ تیز اور گزشتہ برس جولائی کے بعد سب سے بڑی گراوٹ تھی۔ کمپنیوں نے بتایا کہ کووڈ 19 وبا اور سخت پابندیوں کی وجہ سے خدمات کے شعبے میں مانگ متاثر ہوئی ہے۔
سروس اکانومی کے پانچ میں سے چار ذیلی شعبوں میں کاروباری سرگرمیاں اور نئے آرڈر میں کمی درج کی گئی ہے۔ صارفین خدمات کے ذیلی شعبے میں سب سے تیز کمی ریکارڈ کی گئی۔ ٹرانسپورٹ اور ذخیرہ اندوزی کو چھوڑ کر دیگر تمام ذیلی شعبوں میں گراوٹ رہی ہے۔ اس سے قبل یکم جولائی کو مینوفیکچرنگ شعبے کے اعداد وشمار کاری کئے گئے تھے۔ اس کا انڈیکس بھی جون میں 48.1 درج کیا گیا تھا۔ یہ 11 ماہ میں اس شعبے کی پہلی گراوٹ ہے۔