کووڈ -19 کے نئے متاثرین کی تعداد میں گزشتہ چند دنوں سے آنے والی کمی سے آج گھریلو شیئر بازاروں میں تیزی رہی اور ابتدائی تجارت میں سنسیکس میں 500 پوائنٹس سے زیادہ کا اضافہ درج کیا گیا۔
گزشتہ کاروباری روز 48،732.55 پوائٹس پر بند ہونے والے سنسیکس دو سو پچاس پوائنٹس سے زیادہ کی تیزي سے 48990.70 پوائنٹس پرکھلا اور جلد ہی 530 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ49263.15 تک پہنچ گیا۔