ممبئی: ریلائنس انڈسٹریز کے دسمبر میں ختم ہونے والی سہ ماہی مالی نتائج سرمایہ کاروں کو پسند نہیں آیا جس سے گھریلو شیئر بازار پیر کو زبردست نشیب وفراز کے بعد ایک فیصد کی گراوٹ کے ساتھ بند ہوا۔
مزید پڑھیں:لاک ڈاؤن کے دوران امیر کی دولت میں 35 فیصد اضافہ: رپورٹ
بیشتر ایشیائی بازاروں سے ملے مثبت اشارے سرمایہ کاروں کے حوصلے بلند کرنے میں ناکام رہے۔ ریلائنس انڈسٹریز کے حصص میں آج 5.36 فیصد کی کمی واقع ہوئی اور اس کے دباؤ میں 30 شیئروں پر مشتمل بی ایس ای انڈیکس سینسیکس 1.09 فیصد یعنی 53095 پوائنٹز کی کمی سے 48،347.59 پوائنٹز پر بند ہوا۔ سنسیکس کی 30 کمپنیوں میں سے 21 کمپنیاں سرخ نشان میں تھیں اور صرف نو کمپنیوں میں تیزی رہی۔