غیرملکی بازاروں کے ملے جلے رخ کے درمیان مقامی سطح پر توانائی، تیل و گیس، دھات اور کنزیومر ڈیوریبلس سمیت دیگر گروپوں میں ہوئی زبردست خریداری کی بدولت شیئر بازار نے آج مسلسل دوسرے دن نیا ریکارڈ بنایا۔
بی ایس ای کا تیس شیئروں والا انڈیکس سنسیکس 277.41 پوائنٹ کی چھلانگ لگاکر 58 ہزار پوائنٹ سے زیادہ 58,129.95 پوائنٹ اور نیشنل اسٹاک ایکسچنج (این ایس ای) کا نفٹی 87 پوائنٹ چڑھا کر ہمہ وقت بہترین سطح 17336.55پوائنٹ پر رہا۔