روس کے یوکرین پر حملہ کرنے سے عالمی سطح پر بنے دباو کے درمیان دنیا کے اہم شیئربازاروں میں رہی تیزیکے ساتھ ہی گھریلو سطح پر کل کی زبردست گراوٹ کے درمیان سرمایہ کاروں کی خریداری کے زور پر آج اسٹاک مارکیٹ میں تیزی رہی اور اس دوران ملک کے دونوں بڑے انڈیکس میں تقریباً ڈھائی فیصد کا اضافہ ہوا۔ Stock Market Ends Higher
بی ایس ای کا 30 حصص کا حساس انڈیکس سینسیکس 1328.61 پوائنٹس بڑھ کر 55858.52 پوائنٹس پراور نیشنل اسٹاک ایکسچینج (این ایس ای) کا نفٹی 410.45 پوائنٹس بڑھ کر 16658.40 پوائنٹس پر رہا۔ اس دوران چھوٹی اور درمیانی کمپنیوں میں بھی زبردست خریداری ہوئی جس کی وجہ سے بی ایس ای کامڈ کیپ 4.07 فیصد بڑھ کر 23162.50 پوائنٹس پراور اسمال کیپ 4.17 فیصد بڑھ کر 26450.38 پوائنٹس پر رہا۔ Sensex Surges 1,329 points, Nifty Settles Above 16,650
بی ایس ای میں شامل تمام گروپس سبزنشان میں رہے جس میں دھات میں سب سے زیادہ 5.91 فیصد اور انرجی میں سب سے کم 1.64 فیصد اضافہ ہوا۔ بی ایس ای میں کل 3464 کمپنیوں میں کاروبار ہوا جس میں سے 2638 کمپنیاں سبز اور 732 سرخ نشان میں رہیں جبکہ 94 میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔