اردو

urdu

ETV Bharat / business

شیئر بازار میں مسلسل تیسرے روز گراوٹ - market update today

بی ایس ای کا سنسیکس 379.14 پوائنٹز کی گراوٹ سے 51324.69 پوائنٹز پر اور نیشنل اسٹاک ایکسچینج (این ایس ای) کا نفٹی 89.95 پوائنٹز کی کمی کے ساتھ 15118.95 پوائنٹز پر بند ہوا۔

Sensex sheds 379 pts; Nifty ends below 15,200
Sensex sheds 379 pts; Nifty ends below 15,200

By

Published : Feb 18, 2021, 7:26 PM IST

ممبئی: عالمی منڈیوں سے ملنے والے کمزور اشاروں کے ساتھ ہی گھریلو سطح پر بینکاری، آٹو، ٹیلی کام اور مالیات جیسے گروپوں میں منافع وصولی کی وجہ سے گھریلو شیئر بازار آج مسلسل تیسرے روز بھی گراوٹ میں بند ہوا۔ اس مدت کے دوران، بی ایس ای کا سنسیکس میں 379 پوائنٹز اور این ایس ای کے نفٹی میں 90 پوائنٹز کی گراوٹ ریکارڈ کی گئی۔

بی ایس ای کا سنسیکس 379.14 پوائنٹز کی گراوٹ سے 51324.69 پوائنٹز پر اور نیشنل اسٹاک ایکسچینج (این ایس ای) کا نفٹی 89.95 پوائنٹز کی کمی کے ساتھ 15118.95 پوائنٹز پر بند ہوا۔

بڑی کمپنیوں میں جہاں فروخت کا غلبہ رہا، وہیں درمیانی اور چھوٹی کمپنیوں میں خریداری کا رجحان برقرار رہا۔ اس کے نتیجے میں بی ایس ای کا مڈ کیپ 0.69 فیصد کےاضافے سے 20375.64 پوائنٹز پر اور اسمال کیپ 0.67 فیصد کے اضافے سے 20016.43 پوائنٹز پر پہنچ گیا۔

سیشن کے دوران مجموعی طور پر بی ایس ای میں 3125 کمپنیوں نے کاروبار کیا جن میں سے 1641 سبز نشان رہیں اور 1329 سرخ نشان میں پہنچ گئیں، جبکہ 155 کمپنیوں میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔

عالمی سطح پر سوائے چین کے شنگھائی کمپوزٹ میں 0.55 فیصد کے اضافے کے بیشتر اہم اشاریے زوال پذیر رہے۔ ہانگ کانگ کا ہینگسینگ 1.58 فیصد، جاپان کا نکئی 0.19 فیصد، جرمنی کا ڈیکس 0.03 فیصد اور برطانیہ کا ایف ٹی ایس ای 0.76 فیصد گراوٹ میں رہا۔

یو این آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details