گھریلو سطح پر ایف ایم سی جی، آئی ٹی، کنزیومر ڈیوریبلس، ٹیک، بیسک میٹریلس اور ریئلٹی گروپ میں ہوئی خریداری کی بدولت گزشتہ دن کی گراوٹ سے نکلتے ہوئے آج شیئر بازار ہمہ وقت بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔
بی ایس ای کا تیس شیئروں والا انڈیکس سنسیکس 514.33 پوائنٹ کی چھلانگ لگاکر اب تک کی ریکارڈ سطح 57852.54پوائنٹ اور نیشنل اسٹاک ایکسچنج (این ایس ای) کا نفٹی 157.90پوائنٹ اچھل کر ہمہ وقت بلند ترین سطح پر 17234.15پر رہا۔