عالمی سطح پر ملے جلے رحجانات کے درمیان گھریلو شیئر بازاروں میں مسلسل دوسرے روز فروخت کا دباؤ دیکھا گیا۔ خریداری کے زور پر قابو پانے کے باوجود شیئر بازر سرخ نشان میں رہا۔
بی ایس ای کا 30 حصص والا حساس انڈیکس سینسیکس 80.63 پوائنٹس گر کر 60352.82 پوائنٹس اور نیشنل اسٹاک ایکسچینج (این ایس ای) کا نفٹی 27.05 پوائنٹس گر کر 18017.20 پوائنٹس پر آگیا۔ بی ایس ای میں شامل زیادہ تر گروپ گراوٹ میں رہے جس میں میٹلزسب سے زیادہ 2.03 فیصد اور ریئلٹی 1.64 فیصد نیچے اتر گیا۔ اس دوران ٹیلی کام میں 2.16 فیصد، تیل اور گیس میں 0.80 فیصد، توانائی میں 0.93 فیصد اور ٹیک میں 0.01 فیصد اضافہ ہوا۔
شیئر بازار میں درمیانے درجے کی کمپنیوں کی زیادہ فروخت ہوئی، جبکہ چھوٹی کمپنیاں تقریباً سپاٹ بند ہونے میں کامیاب رہیں۔ بی ایس ای کا مڈ کیپ 0.50 فیصد گر کر 26388.03 پوائنٹس اور سمال کیپ 0.01 فیصد گر کر 29317.63 پوائنٹس پر آگیا۔