بی ایس ای کا سینسیکس آج 1,028.17 پوائنٹ یعنی 3.62 فیصد کی تیزی کے ساتھ 29,468.49 پوائنٹ پر بند ہوا۔ کورونا وائرس ’کووڈ۔19‘ کی وبا پوری دنیا میں پھیلنے سے گزشتہ دو مہینے سے جاری دباؤ کی وجہ سے پورے مالی برس کے دوران اس میں 9,204.42 پوائنٹ (23.80 فیصد) کی گراوٹ رہی۔
شیئر بازار نے برتری کے ساتھ مالی برس کو الوداع کہا - sensex, nifty end over 3.5% higher news in urdu
غیر ملکی بازاروں سے ملے مثبت اشاروں کے درمیان گھریلو شیئر بازار نے منگل کو ساڑھے تین فیصد سے زیادہ کی برتری کے ساتھ مالی برس 2019-20 کو الوداع کہا۔
نیشنل اسٹاک ایکسچنج کا نفٹی آج 316.65 پوائنٹ یعنی 3.82 فیصد کی برتری کے ساتھ 8,597.75 پوائنٹ پر رہا اور اس طرح پورے مالی برس کے دوران 3026.15 پوائنٹ 26.03 فیصد لڑھک گیا۔
متوسط اور چھوٹی کمپنیوں میں کام میں تیزی رہی۔ بی ایس ای کا میڈ کیپ 2.49 فیصد کی تیزی کے ساتھ 10,569.93 پوائنٹ پر اور اسمال کیپ 2.98 فیصد کی برتری کے ساتھ 9,608.92 پر بند ہوا۔ اس کے باوجود مالی برس کے دوران مڈکیپ 4,909.69 پوائنٹ یعنی 31.71 فیصد اور اسمال کیپ 5,418.44 پوائنٹ یعنی 36.06 فیصد کی گراوٹ رہی۔