اردو

urdu

ETV Bharat / business

Stock Market Ends Lower: سینسیکس نفٹی میں گراوٹ - بینکنگ، فائنانس، کیپٹل گڈس اور آٹو

بی ایس ای میں جہاں بڑی کمپنیوں میں فروخت دیکھی گئی وہیں چھوٹی اور درمیانی کمپنیوں میں زبردست خرید و فروخت ہوئی جس کی وجہ سے مڈ کیپ 0.34 فیصد بڑھ کر 23875.61 پوائنٹس اوراسمال کیپ 0.16 فیصد بڑھ کر 27892.67 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔ Stock Market Ends Lower

سینسیکس نفٹی میں گراوٹ

By

Published : Mar 24, 2022, 7:38 PM IST

عالمی سطح سے کمزور اشاروں کے ساتھ ساتھ گھریلو سطح پر بینکنگ، فائنانس، کیپٹل گڈس اور آٹو جیسے گروپوں میں فروخت ہونے کی وجہ سے اسٹاک مارکیٹ میں آج مسلسل دوسرے دن گراوٹ درج کی گئی۔ Stock Market Ends Lower

بی ایس ای کا 30 شیئروں والا حساس انڈیکس سینسیکس 89.14 پوائنٹس گر کر 57595.68 پر اور نیشنل اسٹاک ایکسچینج (این ایس ای) کا نفٹی 22.90 پوائنٹس گر کر 17222.75 پر آگیا۔ بی ایس ای پر جہاں بڑی کمپنیوں میں فروخت دیکھی گئی وہیں چھوٹی اور درمیانی کمپنیوں میں زبردست خرید و فروخت ہوئی جس کی وجہ سے مڈ کیپ 0.34 فیصد بڑھ کر 23875.61 پوائنٹس اوراسمال کیپ 0.16 فیصد بڑھ کر 27892.67 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔

بی ایس ای میں شامل گروپوں میں، بینکنگ میں 1.69 فیصد، فائنانس میں 1.30 فیصد، سی ڈی میں 1.58 فیصد، آٹو میں 0.54 فیصد اور ایف ایم سی جی میں 0.03 فیصد کی کمی واقع ہوئی۔ ابھرتے ہوئے گروپوں میں دھاتیں 1.61 فیصد، تیل اور گیس 1.13 فیصد، ٹیک 1.13 فیصد، آئی ٹی 1.01 فیصد اور ہیلتھ کیئر 1.0 فیصد شامل ہیں۔

بی ایس ای میں شامل کمپنیوں میں سے 3505 کمپنیوں کا کاروبار ہوا جن میں سے 1998 سرخ نشان میں اور 1392 سبز نشان میں رہیں جبکہ 115 میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔

عالمی سطح پر ملا جلا رجحان دیکھا گیا۔ ہانگ کانگ کے ہینگ سینگ میں 0.94 فیصد، چین کے شنگھائی کمپوزٹ میں 0.63 فیصد اور جرمنی کے ڈی اے ایکس میں 0.05 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی، جب کہ جاپان کے نکئی میں 0.25 فیصد اور برطانیہ کے ایف ٹی ایس ای میں 0.24 فیصد اضافہ ہوا۔

مزید پڑھیں:

یو این آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details