اردو

urdu

ETV Bharat / business

شیئر بازار میں تیزی، سنسیکس میں 382.95 پوائنٹس اچھال - سرمایہ کاری کا مثبت رجحان رہا

چوطرفہ خریداری کے درمیان سرمایہ کاروں نے درمیانی اور چھوٹی کمپنیوں میں بھی زبردست سرمایہ کاری کی۔

Nifty closes at record 15,690, Sensex at 52.2k
Nifty closes at record 15,690, Sensex at 52.2k

By

Published : Jun 3, 2021, 8:33 PM IST

ممبئی: کورونا وائرس (کووڈ-19) کے مریضوں میں مسلسل گراوٹ کے باعث آج گھریلو شیئر بازاروں میں سرمایہ کاری کا مثبت رجحان رہا اور بی ایس ای کا سنسیکس اور نیشنل اسٹاک ایکسچینج کا نفٹی نئی ریکارڈسطح پر بند ہوا۔

سنسیکس 382.95 پوائنٹس یعنی 0.74 فیصد اضافے کے ساتھ52،232.43 کی سطح پر بند ہوا۔ اس کی سابقہ ریکارڈ سطح رواں برس 15 فروری کو 52،154.13 پوائنٹس کی درج ہوئی تھی۔ نفٹی 114.15 پوائنٹس یعنی 0.73 فیصد اضافے سے 15،690.35 کی بلند ترین سطح تک پہنچ گئی۔

شیئر بازاروں میں آج صبح سے ہی تیزی درج کی گئی۔ سنسیکس تقریبا پونے تین سو پوائنٹس اور نفٹی تقریبا 80 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ کھلا۔ کاروبار کے درمیان سنسیکس 52،273.23 پوائنٹس تک پہنچ گیا، جب کہ 16 فروری کے کاروبار کے دوران وہ 52،516.76 پوائنٹس کی سطح کو چھونے میں کامیاب رہاتھا۔

چوطرفہ خریداری کے درمیان سرمایہ کاروں نے درمیانی اور چھوٹی کمپنیوں میں بھی زبردست سرمایہ کاری کی۔ بی ایس ای کے مڈ کیپ اور اسمال کیپ دونوں 1.04 فیصد اضافے کے ساتھ بالترتیب 22،370.45 پوائنٹس اور 24،075.06 پوائنٹس پر بند ہوئے۔

یو این آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details