ممبئی: آئی ٹی اور ٹیک کمپنیوں میں سرمایہ کاروں کی خریداری اور غیر ملکی بازاروں کے مثبت اشارے کی بنیاد پر بی ایس ای کا سینسیکس آج 675 پوائنٹز کے اضافے سے 36708.27 پوائنٹز پر آگیا اور نیشنل اسٹاک ایکسچینج کا نفٹی 184 پوائنٹز اضافے کے ساتھ 10792.10 پوائنٹز پر پہنچ گیا۔
آئی ٹی اور ٹیک کمپنیوں کی تیزی سے اسٹاک مارکٹ میں بہار - sensex nifty close flat as market loses news in urdu
بی ایس ای میں آئی ٹی اور ٹیک کمپنیوں کے ساتھ ساتھ، سرمایہ کار توانائی کے شعبے اور بینکاری کے شعبے کی کمپنیوں میں بھی بہت زیادہ سرمایہ کاری کر رہے ہیں۔
بی ایس ای میں آئی ٹی اور ٹیک کمپنیوں کے ساتھ ساتھ، سرمایہ کار توانائی کے شعبے اور بینکاری کے شعبے کی کمپنیوں میں بھی بہت زیادہ سرمایہ کاری کر رہے ہیں۔ اس وقت سنسیکس کی 30 کمپنیوں میں سے 25 کمپنیاں گرین مارک میں ہیں اور صرف چھ کمپنیاں سرخ نشان میں ہیں۔
انفوسس کے حصص سب سے زیادہ تیزی میں ہیں۔ اس کے علاوہ، ایکسس بینک، ایچ سی ایل ٹیک، ٹیک مہندرا اور ٹی سی ایس کے حصص بھی مضبوط ہیں۔ نفٹی کی50 کمپنیوں میں سے 34 کمپنیوں کے حصص کی قیمت میں اضافہ ہورہا ہے، جبکہ 14 میں کمی دیکھی جارہی ہے اور بقیہ دو کمپنیوں میں فی الحال کوئی تبدیلی نہیں ہے۔