اردو

urdu

ETV Bharat / business

گھریلو شیئر بازار میں تیزی، سینسیکس میں 228.46 پوائنٹ اچھال - nifty ends above 15,750

وبا کا انفیکشن کم ہونے سے کی ریاستوں میں آہستہ آہستہ ان لاک کا عمل شروع ہوگیا ہے۔ اس سے تیل اور گیس، بجلی، آئی ٹی اور ٹیک شعبوں کی کمپنوں میں زیادہ تیزی رہی۔

Sensex jumps 228 points, Nifty ends above 15,750
Sensex jumps 228 points, Nifty ends above 15,750

By

Published : Jun 7, 2021, 6:14 PM IST

ممبئی: کووڈ۔19کے نئے معاملات میں کمی سے بی ایس ای کا سینسیکس اور نیشنل اسٹاک ایکسچنج کا نفٹی چڑھ کر نئے ریکارڈ اونچائی پر بند ہوئے۔

مثبت سرمایہ کاری رجحان کے درمیان چوطرفہ خریداری ہونے سے سینسیکس 228.46پوائنٹ یعنی 0.44فیصد بڑھ کر 52,328.51 پوائنٹ کی تاریخی سطح پر بند ہوا۔ نفٹی بھی 81.40 پوائنٹ یعنی 0.52 فیصد کی چھلانگ لگاکر 15,751.65 پوائنٹ پر پہنچ گیا۔ یہ پہلی بار 15,700پوائنٹ کے پار بند ہوا ہے۔

وبا کا انفیکشن کم ہونے سے کی ریاستوں میں آہستہ آہستہ ان لاک کا عمل شروع ہوگیا ہے۔ اس سے تیل اور گیس، بجلی، آئی ٹی اور ٹیک شعبوں کی کمپنوں میں زیادہ تیزی رہی۔

بڑی کمپنیوں کے مقابلہ میں سرمایہ کاروں نے درمیانہ اور چھوٹی کمپنیوں میں زیادہ اعتماد ظاہر کیا۔ بی ایس ای کا مڈ کیپ 0.78فیصد چڑھ کر 22,688.05پوائنٹ پر اور اسمال کیپ 1.38فیصد کی چھلانگ لگاکر 24,597.23پوائنٹ پر پہنچ گیا۔

سنسیکس کی کمپنیوں میں پاور گرڈ کا شیئر 4.44فیصد، این ٹی سی کا 4.07فیصد اور الٹرا ٹیک سیمنٹ کا 2.78فیصد چڑھا۔ ریلائنس انڈسٹریز میں 1.68فیصد، انڈ انڈ بینک میں 1.57فیصد، ایچ سی ایل ٹکنالوجیز میں 1.36، ٹیک مہندرا میں 1.34، ایل اینڈ ٹی میں 1.28، آئی ٹی سی میں 1.27، ٹی سی ایس میں 1.23 اور ایکسس بینک میں 1.21فیصد کی تیزی رہی۔

بجاج فائنانس کا شیئر 4.43فیصد، بجاج فن سرو کا 2.67فیصد اور ایچ ڈی ایف سی کا 1.33 فیصد ٹوٹ گیا۔

بیرونی ممالک میں بیشتر شیئر بازار ہرے نشان میں رہے۔ ایشیا میں جنوبی کوریا کوسپی 0.37، جاپان کا نکئی 0.27 فیصد اور چین کا شنگھائی کمپوزٹ 0.21 فیصد چڑھ کر بند ہوا جبکہ ہانگ کانگ کے ہینگ سینگ میں 0.45 فیصد کی گراوٹ رہی۔ یوروپ میں شروعاتی کاروبار میں برطانیہ کا ایف ٹی ایس ای 0.30فیصد اور جرمنی کا ڈیکس 0.15 فیصد مضبوط ہوا۔

یو این آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details