اردو

urdu

ETV Bharat / business

سینسیکس اور نفٹی میں گراوٹ - nifty ends below 15,000 news in urdu

دن کی شروعات میں ہی بی ایس ای کا سنیکس 19 پوائنٹز کی گراوٹ جبکہ نیشنل اسٹاک ایکسچینج کا نفٹی 44 پوائنٹز کے اضافے کے ساتھ کھلا۔

Sensex falls 397 points, Nifty ends below 15,000
Sensex falls 397 points, Nifty ends below 15,000

By

Published : Mar 15, 2021, 8:54 PM IST

عالمی سطح پر زیادہ تر اہم انڈیکس میں اضافے کے باوجود ، بینکاری، کیپٹل گڈس اور ہیلتھ گروپ کی کمپنیوں میں بھاری فروخت ہوئی، جس سے گھریلو سطح پر پیر کے روز اسٹاک مارکیٹ میں سینسیکس 397 پوائنٹز لڑھک کر 50،395.08 پوائنٹز پر اور نفٹی 101.45 پوائنٹز کی گرواٹ کے ساتھ 14،929.50 پوائنٹز پر بند ہوا۔

دن کی شروعات میں ہی بی ایس ای کا سنیکس 19 پوائنٹز کی گراوٹ جبکہ نیشنل اسٹاک ایکسچینج کا نفٹی 44 پوائنٹز کے اضافے کے ساتھ کھلا۔ تاہم گذشتہ دو ہفتوں سے کے پیر کو اسٹاک مارکیٹ میں تیزی درج کی گئی تھی، لیکن آج دن میں ہوئی فروخت سے سینسیکس اور نفٹی گرواٹ کے ساتھ بند ہوئے۔

بڑی کمپنیوں، درمیانی اور چھوٹی کمپنیوں میں ہوئی فروخت سے بی ایس ای کا مڈ کیپ جہاں 0.72 فیصد کم ہوکر 20،429.11 پوائنٹز پر بند ہوا ، وہیں سمال کیپ 0.53 فیصد کی گرواٹ کے ساتھ 21،095.79 پوائنٹز پر رہا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details