ممبئی: بیرون ملک سے ملے جلے اشاروں کے درمیان گھریلو شیئر بازار میں آج اتار-چڑھاؤ دیکھا گیا اور بی ایس ای کا سنسیکس اور نیشنل اسٹاک ایکسچینج کا نفٹی تقریباً نصف فیصد کی گراوٹ میں بند ہوا۔
بازار پر شروع میں دباؤ رہا لیکن دوپہر کے آس پاس خریداری بڑھنے سے سنسیکس اور نفٹی کچھ دیر کے لیے ہرے نشان میں آ گئے۔ آئی ٹی، ٹیک اور ایف ایم سی جی کمپنیوں کے ساتھ ہی آئی سی آئی سی آئی بینک اور انفوسس جیسی بڑی کمپنیوں میں فروخت کے دباؤ میں سنسیکس بالآخر 202.22 پوائنٹس یعنی 0.42 فیصد ٹوٹ کر 45878.45 پوائنٹس پر بند ہوا۔
نفٹی 64.80 پوائنٹس یعنی 0.45 فیصد کم ہو کر 14341.35 پوائنٹس کے سطح پر آ گیا۔
درمیانی اور چھوٹی کمپنیوں پر بھی دباؤ دیکھا گیا۔ بی ایس سی کا مڈکیپ 0.16 فیصد چڑھ کر 19953.19 پوائنٹس پر اور اسمال کیپ 0.51 فیصد کے اضافے میں 21005.01 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔