عالمی بازار میں گراوت کے دباو میں مقامی سطح پر سرمایہ کاروں کی محتاط خریداری کی باوجود شیئر بازار آج مسلسل چوتھے دن بھی Market Ends Marginally Higher تیزی قائم رکھنے میں کامیاب رہا۔
بی ایس ای کا تیس شیئروں والانڈیکس سنسیکس 85.26پوائنٹ کی سبقت لیکر 61,235.30پوائنٹ اور نیشنل اسٹاک ایکسچنج (این ایس ای) کا نفٹی 45.45پوائنٹ کی معمولی سبقت Market Ends Marginally Higher کے ساتھ 18,257.80 پوائنٹ پر رہا۔ بڑی کمپنیوں کے برعکس چھوٹی اور درمیانہ کمپنیوں میں خریداری کا زور زیادہ رہا۔ بی ایس ای کا مڈکیپ 0.38فیصد چڑھ کر 26,027.21پوائنٹ اور اسمال کیپ 0.49فیصد اچھل کر 30,797.65پوائنٹ پر رہا۔
اس دوران بی ایس ای میں کل ملاکر 3499کمپنیوں کے شیئروں میں کاروبار ہوا، جن میں سے 1738تیزی اور 1682میں گراو ٹ رہی جبکہ 79میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔ا ین ایس ای میں جہاں 36کمپنیوں کے شیئر چڑھے وہیں 14 کے گرے۔