عالمی مارکٹ میں منفی رجحان کے دباؤ میں مقامی سطح پر ہوئی فروخت سے آج شیئر بازار معمولی گراوٹ کے ساتھ بند ہوا۔ Stock Market Ends Lower
بی ایس ای کا تیس شیئر وں والا انڈیکس سنسیکس 76.71پوائنٹ گرکر 57200.23پوائنٹ نیشنل اسٹاک ایکسچنج (این ایس ای) کا نفٹی 8.20پوائنٹ نیچے 17101.95پوائنٹ پر آگیا۔ بڑی کمپنیوں کے برعکس بی ایس ای کی چھوٹی اور درمیانہ کمپنیوں میں ہوئی زبردست خریداری نے بازار کو زیادہ گرنے سے بچایا۔ مڈکیپ 1.02فیصد کی چھلانگ لگاکر 24,186.73پوائٹ اور اسمال کیپ 1.07فیصد اچھل کر 28,940.18پوائنٹ پر پہنچ گیا۔
اس دوران بی ایس ای میں کل ملاکر 3458کمپنیوں کے شیئروں میں کاروبار ہوا جن میں سے 1365میں فروخت جبکہ 1988میں خریداری ہوئی اور 105 میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔ این ایس ای میں 19کمپنیوں میں گراوٹ جبکہ 31میں تیزی رہی۔