کمزور عالمی اشاروں کے ساتھ ہی گھریلو سطح پرچوطرفہ خریداری کی بنیاد پراسٹاک مارکیٹمیں آج مسلسل دوسرے دن تیزی قائم رہی۔ اس دوران Sensex Ends 600 Pts Higher سینسیکس 612 پوائنٹس اور نفٹی میں 185 پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔
بی ایس ای کا 30 حصص والاحساس انڈیکس سینسیکس 611.55 پوائنٹس بڑھ کر 569730.01 پوائنٹس پراور نیشنل اسٹاک ایکسچینج (این ایس ای) کا نفٹی 184.60 پوائنٹس بڑھ Nifty above 16,900 کر 16955.45 پر پہنچ گیا۔ بی ایس ای میں چھوٹی اور درمیانے درجے کی کمپنیوں میں بھی خریداری کا زوررہا، جس کی وجہ سے بی ایس ای کا مڈ کیپ 1.47 فیصد بڑھ کر 24395.10 پوائنٹس پراور اسمال کیپ 1.66 فیصد بڑھ کر 28332.09 پوائنٹس پر رہا۔
بی ایس سی میں تمام گروپس سبز نشان میں رہے۔ اس دوران ریئلٹی میں سب سے زیادہ 2.93 فیصد، انڈسٹریل 2.04 فیصد، انرجی 2.02 فیصد اور سی جی میں 2.01 فیصدکی تیزی رہی۔ بی ایس ای میں کل 3446 کمپنیوں میں کاروبار ہوا، جن میں سے 2435 اضافے میں اور 905 گراوٹ میں رہیں جبکہ 106 میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔